31 دسمبر 2013 - 20:30
خاتون آسٹریلوی سفیر مکمل پردےکے ساتھ امام حسین(ع) کے حرم مطہر میں

کربلا سے موصولہ اطلاعات کے مطابق عراق میں آسٹریلوی سفیر محترمہ لینڈل ساکس نے کچھ دن قبل کربلا کا سفر اختیار کیا اور فرزند رسول حضرت سیدالشہداء امام حسین علیہ السلام اور علمدار کربلا، شہنشاہ ملک وفا، صاحب معرفت امامت، مالک پرچم اطاعت حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔

اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی سفیر  (Lyndall Sachs) کی اس تصویر کو عرب اور بطور خاص عراقی صارفین کی طرف سے بہت زیادہ پذیرائی ملی اور اس کو سوشل نیٹ ورکس پر وسیع انداز میں پھیلا دیا ہے جس کی وجہ سے انہیں عالمی شہرت ملی ہے۔ عرب صارفین نے عربی میں ایک عبارت بھی لکھی ہے جس میں انھوں نے وہابیوں کی طرف توجہ کی ہے اور لکھا ہے: کیا یہ خاتون سفیر لاکھوں وہابیوں سے زیادہ بہتر اور زيادہ با شرافت نہیں ہے؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/٭۔٭

 

محترمہ لینڈل ساکس